ممبئی،28جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں ایک منی بس تقریباً 200فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے کی شکار اس بس میں 40 لوگ سوار تھے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ہے اور اب تک 30 لاشوں کو باہر نکا لا جا چکا ہے۔معلومات کے مطابق سبھی داپولی میں ایگری کلچر یونیورسٹی کے ملازم ہیں جو مہا بلیشور کے پا واقع ٹورسٹ اسپاٹ کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ صبح قریب ساڑھے چھ بجے کالج کے 40ملازمین کا گروپ بس سے پکک منانے جا رہا تھا۔ تقریباً4 گھنٹے بعد مہا بلیشور پولادپور روڈ پر دا بھیلی کھنڈی کے پاس ان کی بس تقریباً200 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔